ایف آئی اے پشاورسرکل کی کارروائی، ہنڈی حوالہ میں ملوث 3ملزمان گرفتار 

  ایف آئی اے پشاورسرکل کی کارروائی، ہنڈی حوالہ میں ملوث 3ملزمان گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر)وفا قی تحقیقا تی ادارے (ایف آ ئی اے)پشاور سر کل  کی ٹیم نے کا روائی کر تے ہوئے غیر قانو نی ہنڈی حوالہ کا کا روبار کر نے والے تین ملزمو ں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک کروڑ 17لاکھ،50ہزار رو پے نقدی، نجی بینک کے چیکس اور رسدیں بر امد کر لی گئی۔ ایف آ ئی اے تر جما ن کے مطابق  ایف ا ئی اے پشاور سر کل کی ٹیم نے  غیر قا نو نی حوا لہ ہنڈی اورغیر ملکی کر نسی کی ایکسچینج میں ملوث تین ملزمو ں جاوید خان، عبدالمطلب اور ذیشان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے  1 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے،مختلف بینکوں کے 25 چیکس بھی برآمد کر لئے گئے۔ ترجما ن کے مطابق ابتدائی تفتیش کیدوران معلوم ہوا کہ ملزمان یو اے ای درہم کی خریدو فروخت کے لئے چیک وصول کرتے اور مووبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق لسٹیں بھی برآمد کر لئی گیں۔ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔