سیاسی صورتحال سخت کشیدگی کا باعث ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی 

  سیاسی صورتحال سخت کشیدگی کا باعث ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)بزرگ ممتاز عالم دین امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں موجودہ صورتحال سخت کشیدگی کا باعث بن رہی ہے  سیاسی جماعتوں میں تدبر و تحمل کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے برداشت و اعتدال کی راہ ختم ہوتی جا رہی ہے  سیاستدانوں کا رویہ ملک میں انتشار و افتراق کو مزید بڑھانے کا ذریعہ بن رہا ہے  جو کہ ملک کی بقا و سلامتی و باہمی اتحادکیلیے سخت خطرہ کا باعث ہے مولانا عبدالرحمن سلفی نے مزید کہا کہ  سیاستدانوں و حکمرانوں کو ملکی و قومی مفاد میں  اپنے باہمی  اختلافات کی حدود کا تعین کرنا چاہیے اور باہمی گالم گلوچ نفرت کی حد نہیں لیجانا چاہیے  بلکہ اپنی تمام تر صلاحیتں ملکی  استحکام  و عوامی مسائل  و مشکلات  کے حل کے لیے وقف کردینا چاہیے  مولانا سلفی نے ملک کی بڑی دینی جماعتوں وعلما کرام سے بھی اپیل کی  ہے کہ وہ اس نازک موقعہ پر قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے میدان میں آئیں  اور مساجد و  مدارس سے  باہمی  اختلافات کے خاتمہ ملکی سلامتی  ویکجہتی کے لیے  قومی شعور بیدار کریں کیونکہ اس ملک کو انتشار وافتراق سے بچانے اور قومی اتحاد کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے  انہوں نے حکومت کو کہا کہ اپنے ایسے اقدام سے بعض رہیں جس کی وجہ سے ملک میں انتشار پیدا ہو  یاد رہے سیاسی غلطیوں کی وجہ سے ملک پہلے ہی دو لخت ہوا اور کئی نقصانات اٹھانے  پڑے ملک  اب مزید کسی نقصان کا متحمل  نہیں ہوسکتا