کپڑے، بستر، لوٹا اور لکس صابن لے کر آئیں، جے یو آئی کی کارکنوں کو ہدایت

کپڑے، بستر، لوٹا اور لکس صابن لے کر آئیں، جے یو آئی کی کارکنوں کو ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آئی این پی) جے یو آئی نے پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کے لئے کارکنوں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ہدایت نامہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، اس میں کارکنوں کو نظم و ضبط کی پابندی کا حکم دیا گیا۔ احتجاجی شرکا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپنی بساط کے مطابق اپنے ضلعی امیر کو اتوار بوقت عصر سے قبل چندہ جمع کروا دیں۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ اپنے ساتھ ضروری سامان بشمول کپڑے، بستر، لوٹا اور لکس صابن لے کر آئیں۔ جے یو آئی نے کہا کہ اپنے موبائل کا چارجر ضرور رکھیں اور ساتھیوں سے مانگنے سے گریز کریں۔ جمعیت کے جھنڈے والا بیج اپنی قمیض پر لگا کر رکھیں، چھٹی ہدایت کو بریکٹ میں لکھا گیا کہ(خود ہی سمجھ جائیں، بعد میں شور مت ڈالیں)۔ آخر میں کہا گیا کہ جب تک امیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان نہ کریں اپنی اپنی جگہ پر موجود رہیں۔
جے یو آئی

مزید :

صفحہ اول -