نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی مسلم باغ میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

  نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی مسلم باغ میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید جوانوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانو ں نے اپنی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور انہیں جہنم واصل کیا۔پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔انہو ں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی او ردلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں۔
مذمت

مزید :

صفحہ اول -