سپریم کورٹ کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس، پولیس  کی عدم شرکت،ڈی سی اسلام آباد کل طلب

  سپریم کورٹ کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس، پولیس  کی عدم شرکت،ڈی سی اسلام آباد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)پی ڈی ایم کی طرف سے کل بروزپیر15 مئی کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کی کا ل کے پیش نظر رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے طلب کردہ سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں وفاقی پولیس کے افسران شریک نہ ہوئے۔،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے ذمہ دار پولیس افسران کے نہ آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو کل بروز پیر عدالت عظمی کے باہر سکیورٹی پلان اور انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کے باہر متوقع احتجاجی دھرنے پر حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اے آئی جی اسپیشل برانچ اسلام آباد،ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشن سمیت دیگر زمہ داران کو طلب کیا تھا۔رجسٹرار آفس کی طرف سے اسلام آباد انتظامیہ و پولیس سے سکیورٹی پلان اور انتظامات سے متعلق بریفننگز طلب کی گئی تھیں، اس سکیورٹی اجلاس میں طلب کئے جانے کے باوجود وفاقی پولیس کا کوئی ذمہ دار شریک نہ ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کے احتجاجی دھرنے کی طوالت کی صورت میں ججز کے سپریم کورٹ میں متبادل داخلے و اخراج کے معاملہ پر بھی غور کیا جانا تھا۔واضح رہے سپریم کورٹ میں کل بروز پیر کو انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظر ثانی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہے۔
سپریم کورٹ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -