سونف کا قہوہ انتہائی مفید!

سونف کا قہوہ انتہائی مفید!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سونف کا استعمال تو لگ بھگ ہر گھر میں ہی ہوتا ہے۔صدیوں سے سونف کو مختلف طبی مسائل سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انسانی جسم میں بیماریوں سے لڑنے میں مدد گار سونف کا قہوہ اینٹی وائرل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔متعدد تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ موسمی نزلہ زکام سے متاثر ہونے پر اس قہوے کو پینے سے جسم کے مدافعتی نظام پر حملہ آور جراثیموں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ الگ سے سونف کا قہوہ بنائیں اگر گھر میں چائے بن رہی ہے تو اسی میں تھوڑی سی سونف ڈال دیں، ایک طویل دن کے اختتام پر گرم چائے کا کپ جسم کو جو سکون پہنچاتا ہے، اس میں سونف کا اضافہ اسے صحت کے لیے زیادہ مفید بنا دیتا ہے۔سونف سے مسلز پرسکون ہوتے ہیں اور اسے پینے کے بعد جسم نیند کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔
زمانہ قدیم میں بے خوابی کے علاج کے لیے سونف کا استعمال عام کیا جاتا تھا۔اگربدہضمی، ہیضے یا پیٹ میں درد ہے تو ایسے میں سونف کی چائے ان مسائل سے نجات کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔یہ گرم مشروب نظام ہاضمہ کو سکون پہنچاتا ہے۔سونف ملی چائے سے معدے کے مسلز کو سکون پہنچتا ہے جس سے قبض سے ریلیف میں مدد ملتی ہے۔اس چائے کو پینے سے جسم کے اندر کی صفائی ہوتی ہے اور قبض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
سونف کی چائے سانس کی بو سے نجات کا ایک آسان ذریعہ ہے، جس کی وجہ اس کی جراثیم کش خصوصیات ہیں۔اس مشروب سے منہ میں موجود وہ بیکٹریا ختم ہو جاتے ہیں جو سانس کی بو کا باعث بنتے ہیں۔ سونے سے قبل یا صبح بیدار ہونے کے بعد سونف کی چائے کا ایک کپ پینا سانس کی بو کوآپ سے دور رکھتا ہے۔ اسی طرح سفر کے دوران متلی اور سر چکرانے سے بچانے میں بھی یہ بہت مفید ہے، کیونکہ سونف کی چائے میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جن کی جسم کو مختلف امراض سے لڑنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ جب آپ یہ چائے پیتے ہیں تو یہ اینٹی آکسائیڈنٹس خون میں موجود مرکبات سے جڑ کر تکسیدی تناؤ سے لڑتے ہیں۔اسی طرح یہ گردوں اور جگر کا بوجھ بھی کم کرتے ہیں اور نئے خلیات بننے کا عمل تیز کرتے ہیں، یہ عمر میں اضافے کے آثار کو بھی کم کرتے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -