پاکستانیوں نے ایک سال میں گوگل سے کتنا کمایا ؟حیران کن اعداد وشمار سامنے آگئے

پاکستانیوں نے ایک سال میں گوگل سے کتنا کمایا ؟حیران کن اعداد وشمار سامنے آگئے
پاکستانیوں نے ایک سال میں گوگل سے کتنا کمایا ؟حیران کن اعداد وشمار سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانیوں نے سرچ انجن گوگل سے ایک سال میں حیران کن کمائی کی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان میں گوگل کے ذریعے پیسے کمانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کے ذریعے ایک سال کے دوران ایک ہزار ارب روپے کا کاروبار ہوا اور صارفین نے 210 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کیں، گوگل سے سالانہ 4 لاکھ 10 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان میں 350 کانٹینٹ کری ایٹرز ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ تک ہے اور پاکستان میں بننے والا مواد ملک سے باہر بھی دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوگل پر کام کرنے والے پاکستانیوں کی 50 فیصد ویوور شپ بیرون ملک سے ہے،رواں سال پاکستانی یوٹیوب اور گیمنگ کے شعبوں پر بھی چھائے رہے، 5 سال کے دوران گیمز سٹوڈیو میں 100 گنا اضافہ ہوا اور 1600 گیمز سٹوڈیو بن ہوچکے ہیں۔
کنٹری ڈائریکٹر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 ہزار 400 یوٹیوب چینل ہیں جن کی سبسکرائبرز ایک لاکھ کے قریب ہیں۔