بلوچستان ایف سی کمپاؤنڈ میں کلیئرنس آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک،7 سکیورٹی اہلکار شہید
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا جس کے دوران 6 دہشت مارے گئے اور7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، آپریشن میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی بھی ملی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 12 مئی کی شام کو دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا، کلیئرنس آپریشن 13 مئی کی صبح مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس میں یرغمالیوں کو بچانے کا آپریشن شامل تھا اور ساتھ ہی ایک رہائشی بلاک سے تین خاندانوں کو بچانا تھا، دہشتگردوں نے اپنے خوفناک عزائم سے بچوں کو بھی نہیں بخشا، کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد، جو پوری طرح اسلحے سے لیس تھے، کو ہلاک کردیا گیا۔