تحصیل کنری میں حاجرہ  میٹرنٹی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا

تحصیل کنری میں حاجرہ  میٹرنٹی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا
 تحصیل کنری میں حاجرہ  میٹرنٹی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) ضلع عمرکوٹ کے تحصیل کنری میں حاجرہ  میٹرنٹی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر فرید احمد ہنگورجو، اسٹنٹ کمشنر کنری جنید عالم، سابق ٹاؤن کمیٹی چیئرمین کنری شکیل احمد باجوہ نے کیا۔ اس موقع پر ٹائون کمیٹی کنری کے سابق چیئرمین شکیل احمد باجوہ نے کہا کہ سندھ حکومت اور صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت کا قلمدان ملنے کے بعد دور افتادہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم ہو رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر فرید احمد ہنگور کاکہنا تھاکہ حاجرہ میٹرنٹی ہوم سنٹر اب 24 گھنٹے کام کرے گا جہاں صحت کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ہر ٹیسٹ کی سہولت بھی ہوگی ،  کسی زمانے میں یہ سنٹر لوکل گورنمنٹ کے کنٹرول میں تھا اور اب محکمہ صحت عمرکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے ، اب یہاں ڈیلیوری اور دیگر صحت کی سہولیات  مفت فراہم کی جائیں گی۔