لاہور؛ سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

لاہور؛ سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار
لاہور؛ سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مختلف شہروں میں کارروائی میں 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشتگرد وں کو حراست میں لے لیا،کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی  اور گوجرانوالہ میں کی گئی،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ۔
دہشتگردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹس بنانے والا سامان برآمدہوا،گرفتاردہشتگردوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے جن سے تفتیش جاری ہے، سی ٹی ڈی حکام کاکہناہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔