تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور اداروں کے سربراہان کو دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کارکنان باپ یٹے کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور اداروں کے سربراہان کو دھمکیاں دینے والے پی ٹی ...
تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور اداروں کے سربراہان کو دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کارکنان باپ یٹے کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے نام پر تنصیبات کو  نقصان پہنچانے اور حساس اداروں کے سربراہان کو دھمکیاں دینے والے باپ بیٹے کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا، پی ٹی آئی قیادت کو اپنے کیے کا مورد الزام ٹھہراتے ہوئے  معذرت کرلی اور دیگر لوگوں کو بھی کہا کہ  لیڈروں کے بہکاوے میں آکر اس قسم کی شرپسندی سے دور رہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سیکیورٹی چیک پوسٹ جلائی گئی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنےآگئی تھی اور ایک باریش شخص حساس ادارے کے سربراہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کررہا تھا اور بتایا کہ یہ میرا پیغام ہے ،  یہ چوکی میں نے جلائی ہے، ہم اسی طرح کراچی ایچ کیو جلائیں گے، اب اپنی خیر منائیں۔ 

سیکیورٹی اداروں نے ان کی شناخت کے بعد تحویل میں لیا تو نیا بیان بھی سامنے آگیا جس میں وہ بتاتے ہیں کہ ’میرا نام عبدالحمید ہے، میں نے 9 مئی کو شاہراہ فیصل پر واقع رینجرز کی چوکی  پی ٹی آئی کی قیادت کے اکسانے پر نذر آتش کی تھی  اور آرمی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف نعرہ بازی کی تھی جس کی ویڈیو میرے بیٹے حذیفہ نے بنائی تھی اور میرے کہنے پر وائرل کی تھی، جس کے لیے میں شرمندہ ہوں اور معافی چاہتا ہوں .اس کا مزید کہناتھاکہ انصافیوں سے کہتا ہوں کہ لیڈروں کے بہکاوے میں آکر اس قسم کی شرپسندی سے دور رہیں، پاک فوج زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد۔

حوالات میں اس ملزم کے ساتھ اس کا بیٹا بھی دیکھا جاسکتا ہے ، بیٹے نے اپنے اعترافی بیان میں کہاکہ ’ میرا نام حذیفہ حمید ہے ، میرے والد نے پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر چوکی کو آگ لگائی جس کی ویڈیو میں بنا رہا تھا، حکام کو برا بھلا بھی کیا جس پر شرمند ہ ہوں  اور معافی مانگتا ہوں‘۔