کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے سکولوں کو جلایا،احسن اقبال 

کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے سکولوں کو جلایا،احسن ...
کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے سکولوں کو جلایا،احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے سکولوں کو جلایا۔
نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ عمران نیازی دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے،اپنی رسیدیں دینے کی باری آئی تو آپ رونے لگ گئے،وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ ایک سو نوے ملین پاﺅنڈز منی لانڈرنگ کے تحت ضبط ہوئے،آپ کے درجنوں غیرقانونی اکاﺅنٹ پکڑے جا چکے ہیں،اب آپ عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں،آپ تشدداور لاقانونیت کے پیچھے چھپ کر بچنا چاہتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ آپ اگر قانونی چارہ جوئی کرتے تو آپ کی چوری برطانیہ میں بھی پکڑی جاتی، آپ اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،آپ نے پاکستان کے اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کیا ہے۔
احسن اقبال نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بذریعہ حوالہ ہنڈی پیسہ بھیجنے کاکہا گیا،کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے سکولوں کو جلایا،عمران خان نے چور اور ڈاکو کا کھیل کھیلا، آپ کہتے ہیں میں گرفتار ہو گیا، نہیں پتہ پیچھے کیا ہوا،آپ کی گرفتاری کے بعد مراد سعید نے کہاکہ تمام کارکن اپنا ٹاسک پورا کریں،ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلایا گیا، یہ ٹارگٹ نے دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی وفاق اور جمہوریت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے،پاکستان آج ایک غیراعلانیہ جنگ کاسامنا کررہا ہے،عمران نیازی کے ذریعے معیشت اور سی پیک کو تباہ کیاگیا،معاشرے میں تقسیم اور نفرت کا وہ زہرگھولا گیا جس کی مثال نہیں ملتی ۔
ان کاکہناتھاکہ عمران نیازی نے عدلیہ کو بھی بدترین پولرائزیشن کا شکار کیا،نوازشریف کو ایک جھوٹے مقدمے میں نااہل کیاگیا،ایک مجرم کو سپورٹ میں ویلکم کیا جارہا ہے،آپ نے 60 ارب کے عوض کئی سال کنال اراضی حاصل کی۔