'وزیر داخلہ ارکان اسمبلی کی حفاظت کا بندوبست کریں'، رہنماؤں پر حملے کے بعد ایم کیو ایم کنوینر کا مطالبہ

'وزیر داخلہ ارکان اسمبلی کی حفاظت کا بندوبست کریں'، رہنماؤں پر حملے کے بعد ...
'وزیر داخلہ ارکان اسمبلی کی حفاظت کا بندوبست کریں'، رہنماؤں پر حملے کے بعد ایم کیو ایم کنوینر کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی اراکین اسمبلی پر حملے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ اراکین اسمبلی کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گذشتہ شب اسلام آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں صابر قائم خانی اور صلاح الدین کی گاڑی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس کے دوران گاڑی کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو آگاہ کیا جس کی انہوں نے شدید مذمت کی۔

ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے رابطہ کر کے حملے سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ارکان اسمبلی کی حفاظت کا بندوبست کریں نیز حملے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

مزید :

قومی -