سابق آرمی چیف  راحیل شریف کے بھائی میجر شبیر شریف شہید کی یادگار کی بے حرمتی ، بچی پھوٹ پھوٹ کر روپڑی، ویڈیو وائرل

سابق آرمی چیف  راحیل شریف کے بھائی میجر شبیر شریف شہید کی یادگار کی بے حرمتی ...
سابق آرمی چیف  راحیل شریف کے بھائی میجر شبیر شریف شہید کی یادگار کی بے حرمتی ، بچی پھوٹ پھوٹ کر روپڑی، ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران کئی اہم مقامات و تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ، لاہور میں کور کمانڈر ہائوس کو بھی نہ بخشا گیا، ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بھی اپنے مذموم عزائم کی بھینٹ چڑھادیا گیا، ایسے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ ’ اپنےشہید والد کی یادگار کی بے حرمتی پر یہ بیٹی اسی سے لپٹ لپٹ کر رورہی ہے ‘۔

کالم نویس  اور میزبان ہارون انجم نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ چند دن سے جاری فساد میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور 1971 کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف کی یادگار کی بھی بے حرمتی کی گئی، ان کے خاندان کی ایک بچی ان کو یاد کر کے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی‘۔

اسی طرح حافظ اشفاق نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سرگودھا میں  پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شھداء کی یادگار کی بے حرمتی کی‘۔ 

میانوالی میں بھی ایم ایم عالم کے جہاز کے نمونے کو جلایا گیا، ایک صارف نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’کلمے والے بورڈ پر لاٹھیاں برسا دیں ، قومی ہیرو ایم ایم عالم کا جہاز جلا دیا ، نشانُ حیدر والے شہدا کے مجسموں کو گرا کر ڈنڈے برساتے رہے اور اس سب پر شرمندہ ہونے کی بجائے پوری ڈھٹائی سے ڈٹ کر کھڑے ہیں‘۔