لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز کا فلیگ مارچ

لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز کا فلیگ مارچ
لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز کا فلیگ مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا جس کا مقصد امن و امان یقینی بنانے کیلئے پولیس سمیت سول اداروں کو تعاون فراہم کرنا ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کی 2 درجن سے زائد گاڑیوں پر مشتمل فلیگ مارچ کینٹ سے مال روڈ، ڈیوس چوک، شملہ پہاڑی سے ریلوے سٹیشن پہنچا۔ اگلے مرحلے میں مارچ ریلوے سٹیشن سے گڑہی شاہو، ڈیوس چوک سے ہوتا ہوا مال روڈ سے گزرتا واپس کینٹ پہنچ گیا۔

ملک بھر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ شروع کیا گیا جس کے دوران شرپسندوں نے پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت، لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس سمیت اہم سرکاری و نجی املاک کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پاک فوج نے ملک کے اہم شہروں میں فلیگ مارچ شروع کئے ہیں۔

مزید :

قومی -