میانوالی بیس پراٹیک پلان ، منصوبے کے تحت جہازوں کو جلایاگیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 

میانوالی بیس پراٹیک پلان ، منصوبے کے تحت جہازوں کو جلایاگیا، نگران ...
میانوالی بیس پراٹیک پلان ، منصوبے کے تحت جہازوں کو جلایاگیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہناہے کہ 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے ،میانوالی بیس پراٹیک کو پوری طرح پلان کیاگیا،پلان کے مطابق میانوالی بیس پر جہازوں کو جلایاگیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے،جناح ہاﺅس پر حملہ سیاسی پارٹی کا ورکر نہیں کر سکتا، جنہوں نے کور کمانڈر ہاﺅس جلایا، انہوں نے ہی عسکری ٹاور کو جلایا،انہوں نے عسکری ٹاور پر حملے کا پلان بنا رکھاتھا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ 23 بلڈنگز کو نقصان پہنچایاگیا،گاڑیوں کا پوراشوروم جلایاگیا،سی ایس ڈی سٹور کو لوٹا گیا اور پھر جلا ڈالا۔
محسن نقوی نے کہاکہ میانوالی جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑیاں جلائی گئیں،میانوالی میں پی ایف بیس پر اٹیک کیاگیا،اے ٹی ایم اور 2 پٹرول پمپس کو جلایاگیا، راولپنڈی میں 2 میٹرو سٹیشن کو جلایاگیا،فیصل آباد میں بھی سنگل کیبن ، پولیس بسوں کو جلایاگیا،گوجرانوالہ میں آرمی کی ایک چیک پوسٹ جلائی گئی،ملتان میں سٹیٹ بینک بلڈنگ میں نیشنل بینک کو جلایاگیا۔
ان کاکہناتھا کہ ابھی تک 600 کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے،کچھ شرپسند پکڑے گئے، دیگر بھی پکڑے جائیں گے،کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔