پُرتشدد کارروائیوں سے متعلق اہم انکشاف، افغانی بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث، تعلق کابل اور مزار شریف سے نکلا

پُرتشدد کارروائیوں سے متعلق اہم انکشاف، افغانی بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث، ...
پُرتشدد کارروائیوں سے متعلق اہم انکشاف، افغانی بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث، تعلق کابل اور مزار شریف سے نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں پُرتشدد کارروائیوں سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے کہ افغانی بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث جو کابل اور مزار شریف کے رہائشی ہیں۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے والوں میں افغان باشندے بھی ملوث ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتاری کے بعد اعترافی بیان جاری کر دیئے۔

بتایا گیا ہے کہ تین افغانیوں کا اعترافی بیان جاری کر دیا گیا، دیگر زیر تفتیش ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کو پی ٹی آئی قیادت نے بھاری رقم دے کر بلوایا۔ 

ایک افغان باشندے عمیر کا ویڈیو بیان سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بھی شیئر کی جس میں ان کاکہناتھاکہ  عمران خان جب گرفتار ہوئے تو مجھے PTI کے MPA فدا اور دیگر لوگوں نے پیسے دیے اور کہا کہ توڑپھوڑ کروں، میں شرمندہ ہوں معافی مانگتا ہوں ۔۔۔۔ سنئیے ۔۔۔

مزید :

قومی -