اہم اتحادی جماعت کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اہم اتحادی جماعت کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
اہم اتحادی جماعت کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی اہم اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

اے این پی کی ترجمان ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے ہم سے احتجاج میں شرکت کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اگر رابطہ کیا جاتا ہے تو احتجاج میں شرکت کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے علاوہ پیپلزپارٹی نے بھی احتجاج کا حصہ بننے کا اعلان کردیا ہے ۔ 

مزید :

قومی -