عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع
عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اہم فیصلوں کے لیے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کے بعد کی صورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر حکومتی جماعتوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

تحریک انصاف کے غیر معمولی اجلاس کے دوران پارٹی کے خلاف ہونیوالے کریک ڈاؤن اور گرفتار ہونیوالے کارکنوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -