30 ہزار تنخواہ لینے والی خاتون سرکاری ملازمہ کے 7 کروڑ سے زیادہ کے اثاثے، چھاپہ پڑا تو کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کر یقین نہ آئے

30 ہزار تنخواہ لینے والی خاتون سرکاری ملازمہ کے 7 کروڑ سے زیادہ کے اثاثے، ...
30 ہزار تنخواہ لینے والی خاتون سرکاری ملازمہ کے 7 کروڑ سے زیادہ کے اثاثے، چھاپہ پڑا تو کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون افسر کے گھر پر چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن حکام کو کروڑوں روپے کی اشیا ءمل گئیں، 36 سالہ ہیما مینا مدھیہ پردیش پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے ساتھ کنٹریکٹ انچارج اسسٹنٹ انجینئر ہیں جن کی تنخواہ 30 ہزار روپے کے قریب ہے، انہوں نے ایک دہائی کی ملازمت کے دوران اپنے اور اپنے خاندان کے نام پر کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے۔ اینٹی کرپشن حکام کو ان کے گھر پر چھاپے کے دوران 20 گاڑیاں جن میں5ے 7 لگژری کاریں شامل ہیں،  20 ہزار  مربع فٹ اراضی، گر نسل کے 2 درجن مویشی اور 30 ​​لاکھ روپے کی قیمت کے ساتھ ایک اعلیٰ درجے کا 98 انچ کا ٹی وی ملا ہے۔ 

خاتون  کے رہائشی احاطے میں کی گئی تلاشی سے  100 کتے، ایک مکمل وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم اور موبائل جیمرز سمیت دیگر قیمتی اشیاء بھی ملیں۔ حکام سولر پینلز کی مرمت کی آڑ میں ہیما مینا کے بنگلے میں داخل ہوئے تھے۔ صرف ایک دن میں ٹیم نے تقریباً 7 کروڑ روپے کے اثاثوں کا پتہ لگایا، جو اس کی معلوم آمدنی کے ذرائع سے 232 فیصد زیادہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -