رحیم یار خان میں 11 ویں جماعت کی طالبہ کو سرکاری سکول کے کلرک نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

رحیم یار خان میں 11 ویں جماعت کی طالبہ کو سرکاری سکول کے کلرک نے مبینہ زیادتی ...
 رحیم یار خان میں 11 ویں جماعت کی طالبہ کو سرکاری سکول کے کلرک نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان (ڈیلی پاکستان آن لائن)  شہر میں11 ویں جماعت کی طالبہ کو سرکاری سکول کے کلرک نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔واقعے کے بعد محکمۂ تعلیم نے کلرک کو معطل کر دیا ہے۔
 پولیس کے مطابق گرلز سکول کا کلرک طالبہ کو داخلے کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے لیے کرائے کے مکان پر لے گیا اور وہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والدین کی شکایت پر مکان پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔لڑکی کی شکایت پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، سی ای او تعلیم نے ملزم کلرک کو معطل کر کے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔