لڑکے نے غلیل کی مدد سے اپنی 8 سالہ بہن کے  اغواء کی کوشش ناکام بنادی

لڑکے نے غلیل کی مدد سے اپنی 8 سالہ بہن کے  اغواء کی کوشش ناکام بنادی
لڑکے نے غلیل کی مدد سے اپنی 8 سالہ بہن کے  اغواء کی کوشش ناکام بنادی
سورس: wallpaperflare

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست مشی گن میں لڑکے نے غلیل کی مدد سے اپنی8 سالہ بہن کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی۔ اے بی سی نیوز کے مطابق  یہ واقعہ شمالی مشی گن میں الپینا ٹاؤن شپ میں ایک نامعلوم مقام پر پیش آیا۔

نیوز ویک کے مطابق8  سالہ لڑکی اپنے گھر کے پچھلے حصے  میں کھمبیوں کی تلاش میں تھی جب ایک اجنبی جنگل سے باہر نکلا اور اسے جنگل میں گھسیٹنے کی کوشش کی۔ مشی گن سٹیٹ پولیس نے بتایا کہ مبینہ اغوا ءکار نے جدوجہد کرتے ہوئے اس کا منہ ڈھانپ لیا لیکن اس کے 13 سالہ بھائی نے اپنے بیڈروم کی کھڑکی سے یہ واقعہ دیکھا اور حملہ آور کو اپنی غلیل سے نشانہ داغ کر اپنی بہن کو بچانے کا فیصلہ کیا۔ لڑکے نے اغوا ءکار کے سر اور سینے پر نشانہ لگایا جس کی وجہ سے بچی آزاد ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

اغوا ءکار موقع سے فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی، بعد ازاں وہ ایک پٹرول پمپ سے مل گیا، پولیس نے غلیل سے لگنے والے زخموں کی مدد سے اس کی شناخت کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -