ویوز کیلئے جہاز تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 20 سال قید کی سزا کا سامنا

ویوز کیلئے جہاز تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 20 سال قید کی سزا کا سامنا
ویوز کیلئے جہاز تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 20 سال قید کی سزا کا سامنا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک یوٹیوبر جس نے جان بوجھ کر اپنے طیارے کو  تباہ کیا تھا  اسے 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

دی گارڈین کے مطابق  ٹریور جیکب نے وفاقی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے ارادے سے تباہی اور چھپانے کے جرم کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جرم میں وفاقی جیل میں زیادہ سے زیادہ 20 سال کی سزا ہے۔ جس ویڈیو میں انہوں نے طیارہ تباہ کیا تھا  اسے تین ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے 29 سالہ پرائیویٹ پائلٹ کا سرٹیفکیٹ  بھی منسوخ کر دیا ہے۔ 

امریکہ میں حکام نے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر اس چھوٹے سنگل انجن والے طیارے  کو تباہ کیا ، اس نے یہ طیارہ دسمبر 2021 میں کیلیفورنیا کے لاس پیڈریس کے قومی جنگل میں  تباہ کیا۔

'آئی کریشڈ مائی پلین' کے عنوان والے کلپ میں جیکب کو ایک انجن والے طیارے سے پیراشوٹ  سے نیچے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ان کے ہاتھ میں سیلفی سٹک تھی جس سے وہ ویڈیو بنا رہے تھے، انہوں نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ طیارے میں خرابی کی وجہ سے انہیں اسے چھوڑنا پڑا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -