عوامی نیشنل پارٹی نے بھی سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج میں شمولیت کا اعلان کردیا

عوامی نیشنل پارٹی نے بھی سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج میں شمولیت کا اعلان کردیا
عوامی نیشنل پارٹی نے بھی سپریم کورٹ کے خلاف احتجاج میں شمولیت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی کاکہنا تھاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کریں گے، احتجاج سے متعلق پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا، ہمارا مؤقف یہ تھاکہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے اے این پی قائدین شرکت کریں گے اور اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان بھی کرے گی۔

مزید :

قومی -