اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کوگرفتار کر لیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ انہیں کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ آج لاہور پولیس نے سابق صوبائی وزیر میاں محموالرشید اور کراچی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

قومی -