امتحان میں فیل ہونے کے بعد گھر سے بھاگنے والی لڑکی کی لاش ایسی جگہ سےمل گئی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

امتحان میں فیل ہونے کے بعد گھر سے بھاگنے والی لڑکی کی لاش ایسی جگہ سےمل گئی کہ ...
امتحان میں فیل ہونے کے بعد گھر سے بھاگنے والی لڑکی کی لاش ایسی جگہ سےمل گئی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں 12 ویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے کے بعد سے لاپتہ طالبہ کی لاش نالے سے مل گئی۔  این ڈی ٹی وی کے مطابق طالبہ کی دو مضامین میں کمپارٹمنٹ  (سپلی) آئی تھی جس کے بعد سے وہ دلبرداشتہ تھی اور جمعے کو ساڑھے تین بجے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ طالبہ کی لاش  دہلی کے علاقے  امن وہار میں ایک نالے سے برآمد ہوئی۔
ایک سینئر پولیس  افسر نے بتایا کہ اس کے والد نے پولیس کو مطلع کیا تھا کہ لڑکی دو مضامین میں کمپارٹمنٹ کے بعد  سے افسردہ تھی اور گھر سے بھاگنے سے پہلے اس نے خودکشی نوٹ چھوڑا تھا۔ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی اور لڑکی کی تلاش کے لیے وسیع سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کو وائرلیس پیغامات بھی بھیجے گئے لیکن لڑکی کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

اتوار کو پولیس کو امن وہار میں ایک نالے میں لڑکی کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے جزوی طور پر ڈوبی ہوئی لاش کو باہر نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے سنجے گاندھی میموریل ہسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں لاش اس کے والدین کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے کہا کہ اب تک کی گئی انکوائری میں  قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -