شیخوپورہ کے ہسپتال  میں تعینات سیکیورٹی گارڈز نے تیماردار خاتون کو اغوا ءکر کے زیادتی کا نشانہ بنا د یا

شیخوپورہ کے ہسپتال  میں تعینات سیکیورٹی گارڈز نے تیماردار خاتون کو اغوا ...
 شیخوپورہ کے ہسپتال  میں تعینات سیکیورٹی گارڈز نے تیماردار خاتون کو اغوا ءکر کے زیادتی کا نشانہ بنا د یا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک)ضلعی ہسپتال شیخوپورہ کے ذیلی ادارہ شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ  میں تعینات 3سیکیورٹی گارڈز نے تیماردار خاتون   کو ہسپتال سے اغوا ءکر نے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 متاثرہ کی والدہ  کے مطابق بازیابی کے بعد دلبرداشتہ ہوکراسکی بیٹی  نےگھر میں زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،وہ  4 روز بعد بازیاب ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق 4روز قبل مقامی آبادی طارق روڈ کی رہائشی ’ م ‘  اپنی بھابی کی تیمارداری کیلئے مذکورہ ہسپتال میں تھی کہ پرائیویٹ کمپنی کے 3 سیکیورٹی گارڈز جو وہاں تعینات تھے، انہوں نے اغواء کرکے زیادتی کی جس پر تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

 پولیس ترجمان کے مطابق 4روز بعد مغویہ کوبازیاب کرکے ایک مرکزی ملزم کاظم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان عدالت میں خود پیش ہو کر عبوری ضمانتوں پر ہیں۔ مغویہ کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا تھا جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی اور بازیاب ہونے کے بعد اس کو گھر بھیج دیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ’  م ‘ طلاق یافتہ تھی اور اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی ۔