مشرق وسطیٰ سے پولیو کے خاتمے کے اقدامات کا اعلان ، بیماری کے پھیلاﺅ میں پاکستان کاکرداراہم ہے: عالمی ادارہ صحت

مشرق وسطیٰ سے پولیو کے خاتمے کے اقدامات کا اعلان ، بیماری کے پھیلاﺅ میں ...
مشرق وسطیٰ سے پولیو کے خاتمے کے اقدامات کا اعلان ، بیماری کے پھیلاﺅ میں پاکستان کاکرداراہم ہے: عالمی ادارہ صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے مطابق مشرق وسطیٰ کے21ممالک نے خطے سے پولیوکے خاتمے کواولین ترجیح قرارتاہم بیماری کے پھیلاﺅ میں اہم کردار پاکستان کاہے۔اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی کے رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ قرار داد میں پاکستان سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ جلدازجلد اپنے ملک میں تمام بچوں کو پولیووائرس سے بچاﺅکی ویکسین پلائے تاکہ یہ وائرس بین الاقوامی سطح پر نہ پھیلے جبکہ پاکستان نے بھی اس قراردادکی حمایت کی ہے۔ دیگرممالک میں افغانستان، بحرین، جبوتی، مصر، ایران، عراق، اردن، کویت، لبنان، لیبیا، مراکش، اومان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، شام، تیونس، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق شام میں 22میں سے 13بچوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ وائرس پاکستان سے شام منتقل ہوا تھا۔ ایجنسی کا کہنا تھاکہ مصرمیں پایاگیا وائرس بھی پاکستانی وائرس سے مشابہہ ہے جس سے پورے یورپ کوخطرہ لاحق ہوگیا ہے۔