واقعی ’رونگٹے کھڑے‘ کرنے والی گرفتاری، ترکی میں داعش کا کارکن کیا کام کرتے پکڑا گیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

واقعی ’رونگٹے کھڑے‘ کرنے والی گرفتاری، ترکی میں داعش کا کارکن کیا کام کرتے ...
واقعی ’رونگٹے کھڑے‘ کرنے والی گرفتاری، ترکی میں داعش کا کارکن کیا کام کرتے پکڑا گیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں پولیس نے داعش کے ایک مبینہ رکن کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں نئے بال لگوا رہا تھا۔

ترک میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت مہدی بند سعید کے نام سے کی گئی ہے جو کہ شام سے ترکی میں داخل ہوا تھا اور اس کی نگرانی کی جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم ترکی میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد پولیس نے اس کا تعاقب کیا اور ازمیر شہر کے ایک بیوٹی سیلون میں نئے بال لگواتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید جانئے: ’یہ داعش کی نہیں امریکہ اور برطانیہ کی سازش تھی‘مسافر طیارے کی تباہی کے بعد برطانیہ اور امریکہ کا ایسا اقدام کہ مصری غصے سے آگ بگولہ ہوگئے، سنگین الزام لگادیا

انقرہ میںد اعش کے ایک مبینہ حملے میں 102 افراد کی ہلاکت کے بعد ترک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشکوک افراد کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔ ترکی میں G20 ممالک کی سربراہی کانفرنس بھی شروع ہونے کو ہے اور اس سے چند دن پہلے سیکیورٹی حکام نے داعش کے 20 مشتبہ ارکان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی