متحدہ عرب امارات کا وہ ہوٹل جہاں ایک رات کا قیام 11 لاکھ روپے میں کیونکہ۔۔۔

متحدہ عرب امارات کا وہ ہوٹل جہاں ایک رات کا قیام 11 لاکھ روپے میں کیونکہ۔۔۔
متحدہ عرب امارات کا وہ ہوٹل جہاں ایک رات کا قیام 11 لاکھ روپے میں کیونکہ۔۔۔

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں واقع سینٹ ریجس ہوٹل نے اپنی تازہ ترین پیشکش متعارف کروادی ہے جس کے مطابق یہاں آنے والے مہمانوں کو دنیا کی پر آسائش ترین سہولیات پیش کی جائیں گی، جن کے لئے ایک رات کا کرایہ 10ہزار 890 ڈالر (تقریباً 11 لاکھ پاکستانی روپے) ہوگا۔

مزید جانئے: سعودی دارالحکومت کی جیل میں شادی کی ایک اور بڑی شاندار تقریب ، وزیر داخلہ کا بھی تحفہ

نیوز سائٹ ’اریبین بزنس‘ کے مطابق مہمانوں کو مہنگی ترین بینٹلے گاڑیوں میں ائیرپورٹ سے ہوٹل تک پہنچایا جائے گا جبکہ ہوٹل میں 255 میٹر کی بلندی پر ایک ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے اور مہمانوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے براہ راست ہیلی پیڈ پر پہنچنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ہیلی پیڈ پر ہی مہمانوں کی ابتدائی دعوت کی جائے گی جس میں ساتوں براعظموں کے بہترین کھانے اور مشروبات پیش کئے جائیں گے۔

ہیلی پیڈ پر دعوت کے بعد مہمانوں کو پر سکون رات گزارنے کے لئے آرام دہ کمروں میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ صبح کا ناشتہ بھی کمروں میں ہی پیش کیا جائے گا۔ ہر مہمان کے لئے علیحدہ طور پر ملازمین اور قیام کے بعد شایان شان واپسی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ مہمانوں کی واپسی بھی نئی نویلی بینٹلے کاروں میں ہو گی۔

مزید : بین الاقوامی