گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے سب سے شاندار خوشخبری آگئی، اب ڈائیلسز کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ۔۔۔

گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے سب سے شاندار خوشخبری آگئی، اب ڈائیلسز ...
گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے سب سے شاندار خوشخبری آگئی، اب ڈائیلسز کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)گردوں کا ڈائیلسز ایک انتہائی تکلیف دہ عمل ہے جومریض کے لیے کسی عذابِ مسلسل سے کم نہیں ہوتا مگر اب سائنسدانوں نے ایک ایسی مشین ایجاد کر دی ہے جس سے گردوں کے امراض میں مبتلا شخص کو ڈائیلسز کی تکلیف سے نجات مل جائے گی۔ یہ مشین یک بیلٹ کی شکل میں بنائی گئی ہے جسے مصنوعی گردہ بھی کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔یہ مشین مریض کے پیٹ پر باندھی جائے گی جو ان کا خون مسلسل صاف کرتی رہے گی، جس طرح گردے کرتے ہیں۔

ابتدائی طور پر اس مشین کا وزن ساڑھے 4 کلوگرام ہے لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کا وزن کم کرکے 2.3کلوگرام تک لا سکتے ہیں تاکہ اسے پیٹ پر باندھنے میں آسانی ہو سکے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈائیلسز کے عمل میں کئی پیچیدگیاں ہیں جو مریض میں صحت کے حوالے سے مزید کئی مسائل کا باعث بنتی ہیں۔ اس مشین میں وہ پیچیدگیاں دور کر دی گئی ہیں۔سائنسدانوں نے گردوں کے 7مریضوں پر اس مشین کا تجربہ کیا۔ ان 7میں سے 5مریضوں پر اس مشین نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

مزید جانئے: بنانے میں انتہائی آسان ایک قدرتی مشروب جو آپ کو گُردوں کی پتھریوں سے مکمل نجات دلادے

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر اوراس مشین کے موجد وکٹر گورا کا کہنا تھا کہ’’ ہم دہائیوں سے بڑی بڑی مشینوں کے ساتھ مریضوں کا ڈائیلسز کرتے آ رہے ہیں حالانکہ اس سے مریض کی زندگی میں معمولی اضافہ ہوتا ہے۔ میں اس صورتحال پر بہت مایوس تھا۔میں سمجھتا تھا کہ ڈائیلسز کی اس سے کوئی بہتر صورت ہونی چاہیے۔ اسی تحریک نے مجھے اس مشین کی ایجاد میں کامیاب کیا۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’ اس مشین کو مریض کی ایک بڑی خون کی نس سے منسلک کیا جاتا ہے جہاں سے یہ خون لے کر اسے صاف کرتی رہتی ہے۔‘‘

مزید جانئے: معدے کی تیزابیت سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو خالی پیٹ یہ قدرتی مشروب پی کر دیکھیں، فوری آرام آجائے گا

مزید : تعلیم و صحت