پی ٹی وی ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہوں : ایم ڈی مالک

پی ٹی وی ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہوں : ایم ڈی مالک
پی ٹی وی ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہوں : ایم ڈی مالک

  


لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی وی ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے ریفرنڈم جیتنے کے بعد پی ٹی وی لاہور مرکزکے سٹوڈیو میں جنرل باڈی کا انعقاد کیا جس میں پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ مالک کے لاہور مرکز پہنچنے پر ملازمین نے پرتپاک استقبال کیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض غلام شبیر نے نبھائے جبکہ سپاس نامہ جمیل قادری نے پیش کیا۔ پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین کے مرکزی قائدین بھی جنرل باڈی میں شرکت کیلئے لاہور تشریف لائے۔ جن میں جنرل سیکرٹری لیاقت علی تارڈ، سرپرست اعلیٰ اقبال شاہین ، چیئرمین عجب گل خٹک شامل تھے ۔ اس موقع پر پی ٹی وی ملازمین کے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر زور دیا گیا۔ پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی قائدین اور مرکزی صدر جہانگیر خان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پی ٹی وی ایمپلائز اور مراکز کے مسائل کی نشاندہی کی ۔ ایم ڈی محمد مالک نے کنٹریکٹ اور ریسورس پر سنز ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے اور اپنے خطاب میں کہا کہ مسائل کافی ہیں لیکن چند وہ ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجانا چاہئے اور وہ میرے علم میں ہیں۔

مزید : لاہور


loading...