”پریم رتن دھن پائیو“ کا ریلیز کے پہلے روز 40کروڑ سے زائد کا بزنس، ”ہیپی نیوایئر“ کا 44کروڑ کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

”پریم رتن دھن پائیو“ کا ریلیز کے پہلے روز 40کروڑ سے زائد کا بزنس، ”ہیپی ...
”پریم رتن دھن پائیو“ کا ریلیز کے پہلے روز 40کروڑ سے زائد کا بزنس، ”ہیپی نیوایئر“ کا 44کروڑ کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان ”پریم رتن دھن پائیو“ اوپننگ ڈے پر 40کروڑ سے زائد کا بزنس کرنےوالی پہلی بھارتی فلم بن گئی ۔ جہاں سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پر ریکارڈ بنائے وہیں ان کی فلم ”پریم رتن دھن پائیو“ نے بھی آتے ہی دھوم مچا دی ہے ۔انٹرنیشنل بزنس ٹائم اور دیگر بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان اور سونم کپور کی فلم ”پریم رتن دھن پائیو“ نے باکس آفس پر کمائی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے یہ فلم شاہ رخ خان کی فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کے اوپننگ ڈے پر 44کروڑ روپے کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالے گی ۔ ”پریم رتن دھن پائیو“ نے نہ صرف اوپننگ ڈے بلکہ اوپننگ ویک اینڈ پر ایڈوانس بکنگ کی مد میں بھی شاندار رہی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ”پریم رتن دھن پائیو“ کے ٹکٹ اوپننگ ایڈوانس بکنگ کاﺅنٹرز پر اجراءکے چند گھنٹوں کے دوران ہی فروخت ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی ، ممبئی ، بنگلور اور دیگر شہروں میں ”پریم رتن دھن پائیو“ کے ٹکٹس کی فروخت کا اجراءشروع ہوا تو دیکھے ہی دیکھتے ٹکٹ بک گئے ۔ اوپننگ ڈے پر ”پریم رتن دھن پائیو“ کی باکس آفس کولیکشن 40کروڑ 35لاکھ سے زائد ہو چکی ہے اور ابھی ریلیز کا پہلا روز جاری ہے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پائیو“ شاہ رخ خان کی ” ہیپی نیو ایئر “ 44.97 کروڑ روپے کا اوپننگ بزنس کار یکارڈ توڑ دے گی ۔ ارون ملہوترا نے کہا ہے کہ امید ہے ”پریم رتن دھن پائیو“ شاہ رخ کی ” ہیپی نیو ایئر “ کا اوپننگ ڈے کا 44کروڑ کا ریکارڈ توڑ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اوپننگ ویک اینڈ پر اس کی کمائی 30سے 40کروڑ کے درمیان ہو سکتی ہے ۔ جبکہ ماہری کے مطابق ”پریم رتن دھن پائیو“ ریلیز کے پہلے روز 125کروڑ سے زائد کمانے میں کامیاب ہو جائے گی ۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کی ریلیز ہو نے والی نئی فلم ”پریم رتن دھن پائیو “ کے ہدایت کا ر سورج برجاتیہ ہیں۔اس کی سٹار کا سٹ میں سلمان خان، سونم کپور، نیل نیتن مکیش اور انوپم کھیر ہیں۔ اس سے قبل سلمان خان سورج برجاتیہ کے ساتھ دو فلمو ں ” میں نے پیا ر کیا “ اور ” ہم ساتھ ساتھ ہیں۔“ میں کا م کر چکے ہیں۔ہدایت کا ر کا کہنا ہے کہ ” اس فلم میں سلمان خان ڈبل رول کر رہے ہیں۔ سونم کپور کا ایک شہزادی کا کر دار ادا کر رہی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...