ہزاروں امریکی شہری اپنی شہریت کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی

ہزاروں امریکی شہری اپنی شہریت کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ انتہائی حیران کن وجہ سامنے ...
ہزاروں امریکی شہری اپنی شہریت کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا خود کو دنیا کا آزاد ترین اور خوشحال ترین ملک قرار دیتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ امریکی بڑے پیمانے پر اپنی شہریت ترک کررہے ہیں، اور اب اس تعداد میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق محض اس سال کے دوران اب تک تین ہزار سے زائد امریکی اپنی شہریت ترک کرچکے ہیں۔

مزید جانئے: امریکہ میں سالانہ 41000نان سموکرز کی ہلاکت، ملک بھر میں گھروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کا فیصلہ,شہریوں سے رائے طلب

امریکا اس صورتحال پر پریشان ہے اور اس رجحان کو کم کرنے کی کوشش میں شہریت ترک کرنے کی فیس بھی 450 ڈالر سے بڑھا کر 2000 ڈالر سے زائد کردی گئی ہے۔ بی بی سی کے مطابق امریکی شہریوں کی امریکا کو چھوڑنے کی ایک بڑی وجہ ٹیکس ہے۔ امریکی قانون کے مطابق اس کے شہری جہاں بھی رہتے ہوں انہیں امریکا کو ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ امریکی حکام اس بات پر پریشان ہیں کہ ترقی پذیر ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد اس کی شہریت لینے کے لئے بیتاب ہے لیکن اس کے اپنے شہری اسے چھوڑ کر جارہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی