وہ آدمی جس نے دنیا کی قیمتی ترین چیز خرید کر اپنی7 سالہ بیٹی کو تحفہ میں دے دی

وہ آدمی جس نے دنیا کی قیمتی ترین چیز خرید کر اپنی7 سالہ بیٹی کو تحفہ میں دے دی
وہ آدمی جس نے دنیا کی قیمتی ترین چیز خرید کر اپنی7 سالہ بیٹی کو تحفہ میں دے دی

  


نیویار ک(نیوز ڈیسک) یہ دنیا یقینا جائے حیرت ہے کہ کہیں بھوک سے بلکتے ہوئے بچوں کو کھانا نصیب نہیں اور کہیں کوئی اپنے ننھے بچے کو خوش کرنے کے لئے پانچ کروڑ ڈالر (تقریباً پانچ ارب پاکستانی روپے) کا ہیرا خرید کر دے رہا ہے۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق بدھ کے روز دنیا کے مہنگے ترین ہیرے کی نیلامی کی گئی۔ جنیوا شہر میں نیلام ہونے والے اس 12.03 قیراط کے چمکدار نیلے ہیرے کو اس کے خریدار نے ”ہوزفین کے لئے نیلا مہتاب“ کا نام دیا، کیونکہ اسے سات سالہ لڑکی ہوزفین کے لئے بطور تحفہ خریدا گیا تھا۔ سی این این کا کہنا ہے کہ خریدار کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے اور اس کا نام جوزف لاﺅ ہے جو کہ چائنیز سٹیٹ ہولڈنگز کمپنی سے منسلک ہے۔

مزید پڑھیں: ایک واقعہ جس نے سڑکوں پربیگ بیچنے والے چینی کو دنوں میں ارب پتی بنادیا، زندگی کی ایسی کہانی کہ عقل دنگ رہ جائے

جوزف کے اسسٹنٹ نے تصدیق کی کہ دنیا کا مہنگا ترین ہیرا جوزف کی ننھی بیٹی کے لئے خریدا گیا ہے۔ انہیں صاحب نے 2009ءمیں بھی 7.03 قیراط کا ایک ہیرا ایک کروڑ ڈالر (تقریباً 1 ارب پاکستانی روپے) میں خریدا تھا اور اسے بھی اپنی بیٹی کے نام کیا تھا۔ جریدے فوربز کے مطابق جوزف دنیا کا 114 امیر ترین شخص ہے اور اس کی دولت تقریباً 10 ارب ڈالر (تقریباً 10 کھرب پاکستانی روپے) ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...