شراب کے 50 ہزار کین سمگل کرکے سعودی عرب لیجانے کی کوشش، کہاں چھپائے گئے تھے؟ جان کر آپ ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شراب غیر قانونی جبکہ پیپسی کولا قانونی ہے، لہٰذا اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک شیطان صفت سمگلر نے شراب کے 48 ہزار کین پیپسی کولا کے لیبل لگا کر مملکت میں لانے کی کوشش کی، لیکن سرحد پر ہی پکڑا گیا۔
مزید جانئے: ہوشیار ،خبردار ۔۔۔۔تکہ کباب اور بار بی کیو کھانے والوں کے لئے امریکی ڈاکٹروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سرحد پر تعینات اہلکاروں نے پیپسی کولا سے بھرے ایک ٹرک کو روکا لیکن جب تحقیق کی گئی تومعلوم ہوا کہ ہزاروں کین پیپسی نہیں بلکہ شراب سے بھرے تھے۔ سعودی کسٹمز ایجنسی نے پکڑے جانے والے مال کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجرموں نے انتہائی مکاری کے ساتھ شراب کے کینز کو پیپسی کولا کا روپ دے رکھا تھا، اور بظاہر دیکھنے سے ان پر شک کرنا ممکن نظر نہیں آتا تھا۔ اخبار کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھی سعودی بحرینی سرحد پر شراب کی 19ہزاربوتلیں پکڑی گئیں جنہیں ٹماٹر کے پیسٹ کی بوتلوں کا روپ دیا گیا تھا۔
سعودی عرب میں منشیات لانے والوں کو انتہائی سخت سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود گاہے بگاہے جرائم پیشہ افراد عجیب و غریب طریقے اپنا کر مملکت میں منشیات لانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اور عموماً لمبی قید اور کوڑوں کی سزا کا سامنا کرتے ہیں۔