چین کی لاٹری نکل آئی، سونے کا اتنا بڑا ذخیرہ مل گیا کہ دنیا کے بڑے بڑے ملک پریشان ہوگئے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی طاقتور معیشت نے امریکا کو پہلے ہی پریشان کررکھا تھا اور اب قدرت چین پر کچھ ایسی مہربان ہوئی ہے کہ اس کے سمندر کی تہہ میں ہزاروں ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں جن کی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔
نیوز سائٹ RT.COMکا کہنا ہے کہ یہ ذخائر بحیرہ مشرقی چین میں دریافت ہوئے ہیں اور ان کے صرف ایک حصے کی مالیت 16 ارب ڈالر (تقریباً 16 کھرب پاکستانی روپے) سے زائد بتائی جارہی ہے۔ دنیا میں سونا پیدا کرنے والے بڑے بڑے ممالک بھی اتنے بڑے ذخائر کے بارے میں سن کر حیران رہ گئے ہیں۔
مزید جانئے: ایمریٹس ائیرلائن کا کارنامہ، ریکارڈ بنالیا
لائی زو شہر کے قریب سمندر کی تہہ میں 15سو ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جبکہ کچھ ہی عرصہ قبل 2ہزار ٹن سونے کے ذخائر بھی دریافت ہوچکے ہیں۔ پراجیکٹ منیجر یانگ جنجین کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں اس سے پہلے تقریباً 800 میٹر کی گہرائی سے سونا نکال رہی تھیں لیکن یہ ذخائر تقریباً 2ہزار میٹر کی گہرائی پر واقع ہیں، لہٰذا انہیں نکلالنے کے لئے نئی ڈرلنگ ٹیکنالوجی کی ضرورت ہوگی۔
جولائی میں چین نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ چھ سال کے دوران اس کے سونے کے ذخائر میں 60 فیصد اضافہ ہوا، اور اس وقت کے اعداد و شمار کے مطابق چین دنیا میں سونے کے ذخائر رکھنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا تھا۔ نئی دریافت کے بعد تازہ ترین اعداد و شمار ابھی جاری نہیں کئے گئے۔