اب پانی میں گرنے والا موبائل فون اپنی صفائی خود کیا کرے گا

اب پانی میں گرنے والا موبائل فون اپنی صفائی خود کیا کرے گا
اب پانی میں گرنے والا موبائل فون اپنی صفائی خود کیا کرے گا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی کے مہنگے آئی فون کا پانی میں گر جانا کسی صدمے سے کم نہیں ہوتا مگر اب ایپل کمپنی نے اپنے صارفین کو اس صدمے سے نجات دلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی فون کا نیا ماڈل واٹرپروف بنائے گی۔ ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نئے ماڈل ایس 6کو واٹر پروف بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ کمپنی نئے فون میں برقی چارج لگا نے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ جس کے تحت آئی فون کے سپیکر پر منفی برقی چارج کی حامل ایک حفاظتی شیٹ لگائی جائے گی جو پانی کو فون کے اندر داخل ہونے سے بھی روکے گی۔اس کے باوجود اگر کسی صارف کے آئی فون میں پانی داخل جاتا ہے توفون کے اندر موجود برقی چارجز پانی کو فون کے اندر ٹھہرنے نہیں دیں گے اور سپیکر اور مائیک کے راستے باہر دھکیل دیں گے۔

مزید جانئے: سونی کا نیا ٹیبلٹ جسے گندہ ہونے پر ”دھویا“ جا سکتا ہے

اس کے علاوہ آئی فون کی حفاظتی سکرین پر مثبت چارج استعمال کیا جائے گا تاکہ وہ پانی سے متاثر نہ ہو سکے۔ برقی چارجز کے استعمال کے ساتھ ساتھ کمپنی صوتی لہروں کے ذریعے آئی فون کے اندر جانے والے پانی کو باہر نکالنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ اس طریقے سے آئی فون کے سپیکر کے ذریعے ایسی صوتی لہریں پیدا کی جائیں گی جو پانی کو فون سے باہر نکال دیں گی۔واضح رہے کہ ایپل کی طرف سے کبھی اپنے آئی فونز کے واٹرپروف ہونے کا دعویٰ نہیں کیا گیا اور نہ ہی وہ اب ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن اس نئے ماڈل میں کمپنی کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پانی میں گرنے کی صورت میں آئی فون کو خراب ہونے سے بچانے کے مناسب انتظامات کے ساتھ نیاماڈل مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے۔کمپنی اپنے گزشتہ ماڈلز میں بھی آئی فونز کے پرزوں کو ہائیڈروفوبک سے ڈھانپ کر انہیں پانی سے متاثر ہونے سے بچانے کی کوشش کر چکی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی