تیل کی قیمتیں، خلاف توقع عالمی منڈی میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، خطرہ پیدا ہوگیا

تیل کی قیمتیں، خلاف توقع عالمی منڈی میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، خطرہ پیدا ...
تیل کی قیمتیں، خلاف توقع عالمی منڈی میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، خطرہ پیدا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑ رہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے سے گزشتہ روز امریکہ اور برطانیہ کی سٹاک مارکیٹس میں بھی بدترین مندی دیکھی گئی۔ تیل کی قیمتیں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اپنی کم ترین سطح پر ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ کو تانبے اور پلاٹینم کی قیمتوں میں بھی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث اس کے معاشی اشارئیے منفی ہو چکے ہیں اور سٹاک مارکیٹس مندی کی طرف جا رہی ہیں۔ امریکہ میں شرح سود میں اضافے کی اطلاعات بھی مارکیٹوں کے کریش ہونے کی بڑی وجہ ہے کیونکہ اس سے مالی تاجروں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ گزشتہ روز امریکہ کے مرکزی بینک کے پالیسی سازوں نے عالمی شرح نمو کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ماہ شرح سود میں اضافے کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔ جمعرات کے روز برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 100انڈیکس میں 2فیصد مندی رہی۔ نیویارک کی ڈو جونز سٹاک مارکیٹ اسی روز 200پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17ہزار492پوائنٹس پر بند ہوئی۔

مزید جانئے: سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی آنے والی ہے! برطانوی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
کئی ممالک کے پاس پلاٹینم اور تانبے کے ذخائر جمع ہونے اور تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی افواہوں کے باعث جرمنی اور فرانس کی سٹاک مارکیٹس بھی متاثر ہوئیں۔پلاٹینم اور تانبے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ چین میں اس کے ان دھاتوں کے استعمال میں کمی واقع ہونا ہے کیونکہ چین دنیا میں ان دھاتوں کا سب سے بڑا صارف ہے۔ کم برآمد ہونے کے باعث یہ دھاتیں پیداکرنے والے ملکوں میں جمع ہو رہی ہیں جس سے ان کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

مزید :

بزنس -