’خون کا سمندر ہوگا اور تمہاری بیویوں کو لونڈیاں بنالیں گے‘

’خون کا سمندر ہوگا اور تمہاری بیویوں کو لونڈیاں بنالیں گے‘
’خون کا سمندر ہوگا اور تمہاری بیویوں کو لونڈیاں بنالیں گے‘

  

شام(مانیٹرنگ ڈیسک) داعش نے مصر میں روسی مسافر طیارہ تباہ کرنے کے دعوے کے بعد ایک ویڈیو میں روس کو براہ راست سنگین دھمکیاں دے ڈالی ہیں۔ داعش کی طرف سے جاری ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ” شیربیدار ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنی تلواریں بلند کر دی ہیں، اب خون کے سمندر بہیں گے، ہم بہت جلد روس پر حملے کرنے والے ہیں، جلد روس کا ایوان صدر ہمارے قبضے میں ہو گا۔ اس وقت ہم روسی شہریوں کی بیویوں کو باندیاں اور بچوں کو غلام بنا لیں گے۔“ویڈیو میں داعش کے شدت پسندوں کو روسی فوجیوں کے سرقلم کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید جانئے: شام ،امریکی ڈرون حملے میں برطانوی دہشت گرد جان مارا گیا

پہلے منظر عام پر لائی گئی ویڈیوز کی طرح اس نئی ویڈیو کو بھی ایڈیٹ کرکے اچھی طرح سے کوریوگراف کیا گیا ہے۔ اس نئی ویڈیو میں لوگوں کے سرقلم کرکے کے ساتھ ساتھ انتہائی قریب سے فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے خوفناک مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ عربی زبان میں بنائی گئی اس ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ ”ائے غلیظ کافرو! تم بالکل بھی بہادر نہیں ہو، ہم تمہاری آواز ہمیشہ کے لیے بند کر دیں گے، ہم جنگ کے ذریعے تمہاری بہت ساری زمین پر قبضہ کریں گے۔ جلد، بہت جلد خون پانی کی طرح بہے گا۔“ اس سے قبل بھی داعش روس اور امریکہ کو فضائی حملے کرنے پر دھمکیاں دے چکی ہے۔ دوسری طرف تباہ ہونے والے روسی طیارے کے متعلق مغربی انٹیلی جنس حکام یقین کے ساتھ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بم نصب کیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی