آل اسٹارٹی 20کرکٹ میلہ آج لاس اینجلس میں سجے گا

آل اسٹارٹی 20کرکٹ میلہ آج لاس اینجلس میں سجے گا

لاس اینجلس(آن لائن)سابق سپر اسٹارز کے درمیان آل اسٹارز ٹی 20 کرکٹ میلہ آج لاس اینجلس میں سجے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں شین وارن واریئرز کو سچن ٹنڈولکر بلاسٹرز پر دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔سچن بلاسٹرز کو پہلی فتح کی تلاش ہے۔سابق سپر اسٹارز کے درمیان آل اسٹار ٹی ٹوئنٹی کا میلہ نیویارک اور ہیوسٹن کے بعد آج لاس اینجلس میں سجے گا،شین وارن واریئرز کو تین میچز کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔سچن ٹنڈولکر بلاسٹر کو ابھی پہلی کامیابی کی تلاش ہے۔سری لنکن اسٹار کمار سنگاکارا دومیچوں میں ایک سوگیارہ رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہیں۔ انہوں نے ستر رنز کی بہترین اننگ بھی کھیلی،رکی پونٹنگ نواسی اور وریندر سہواگ ایک نصف سنچری سمیت اکہتر رنزبناچکے ہیں،اینڈریو سائمنڈز سات وکٹیں لیکراب تک کامیاب بولر ہیں۔شین وارن نے پہلے میچ میں تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔شعیب اختر نے پیس ،لانس کلوزنر نے سوئنگ اور ثقلین مشتاق نے آف اسپن کا جادوجگاکر دو،دوکھلاڑی آؤٹ کئے۔ #/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...