اولمپئن قمر ابراہیم اور کامران اشرف کوچنگ کورس میں شرکت کیلئے آج ملائشیا جائینگے

اولمپئن قمر ابراہیم اور کامران اشرف کوچنگ کورس میں شرکت کیلئے آج ملائشیا ...

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اور قومی کوچ اولمپئن قمر ابراہیم اور کامران اشرف آج ہفتہ کی رات کو ملائشیا روانہ ہوں گے ۔وہ ملائشیا میں ہونے والے ایف آئی ایچ کے کوچنگ کورس میں شرکت کریں گے ۔پی ایچ ایف نے مذکورہ دونوں کھلاڑیوں کو کوچنگ کورس میں شرکت کے لئے نامزد کیا ہے ۔ایف آئی کوچنگ کورس 17سے 22نومبر تک ملائشیا میں ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...