عمر اکمل سکینڈل‘ پی سی بی کو واقعہ کی اطلاع باسط علی نے دی: پولیس ذرائع

عمر اکمل سکینڈل‘ پی سی بی کو واقعہ کی اطلاع باسط علی نے دی: پولیس ذرائع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹر عمر اکمل کے تازہ سکینڈل میں نیا موڑ آگیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو واقع کی اطلاع سابق کرکٹر باسط علی نے دی ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق کامران اکمل نے بلے بازی کے لیے نچلے نمبر پر بھیجنے پر کو چ باسط علی سے بات کی جس دوران دونوں میں تلخ کلامی شروع ہو گی۔اس دوران عمر اکمل بھی میدان میں آگئے اور باسط علی کے ساتھ اس معاملے پر تلخ کلامی کی اور گراونڈ سے چلے گئے۔پولیس ذرائع کے کہنا ہے کہ عمر اکمل کے دوست کے گھر جانے کی اطلاع باسط علی نے پی سی بی کو دی۔واضح رہے کہ پی سی بی نے عمر اکمل کو حید ر آباد میں دوست کے گھر غیر اخلاقی سرگرمیوں پائے جانے کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...