کوچ باسط علی آج شہریارخان سے ملاقات کریں گے

کوچ باسط علی آج شہریارخان سے ملاقات کریں گے

(آن لائن)سوئی ناردرن گیس ٹیم کے کوچ باسط علی آج چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں عمر اکمل کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دیں گے۔ایس این جی پی ایل کے ہیڈ کوچ باسط علی عمر اکمل کے معاملے پر آج چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے۔گذشتہ روز عمر اکمل کی جانب سے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے رپورٹس کے بعد چیئرمین پی سی بی نے فوری طور پر باسط علی کو لاہور طلب کر لیا تھا۔اب تک سے گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے بتایا کہ عمر اکمل کے معاملے میں کوئی حقیقت نہیں ہے اسکو بڑھا چڑھا کے پیش کیا گیا ہے،ایس این جی پی ایل ٹیم کے اپنے قوانین بہت سخت ہیں،رات گیارہ بجے کے بعد ہوٹل سے باہر رہنے پر کھلاڑیوں سمیت کوچ کو بھی جرمانہ ہوتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...