بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہو گا

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہو گا

بنگلور(این این آئی) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ (آج) ہفتہ سے بنگلور میں شروع ہو گا ٗشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک ناگپور جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد ویرات کوہلی الیون نے کہاکہ وہ پروٹیز کو دوسرے ٹیسٹ میں زیر کر کے سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر عزم ہیں، دوسری جانب جنوبی افریقن کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...