ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ ریلوے اسٹیڈیم گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں لاہور ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو 7 وکٹوں جبکہ مغلپورہ انسٹیٹوٹ پر ورکشاپس ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو 252 رنز سے شکست دے دی۔ ریلوے اسٹیڈیم میں پشاور ڈویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے۔ سید عثمان علی نے 19، اعظم جان 16 ، عبد الوجد 14 اور سمیع اللہ نے 11 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ لاہور ڈویژن کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصل رشید نے 6/43، محمد اشتاق 2/22 اور علی زبیر نے 2/26 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور ڈویژن نے 7.5 پانچ اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔

محمد بلال ارشاد نے 52 رنز ناٹ آؤٹ ، وسیم بٹ 15 رنز ناٹ آؤٹ اورسلمان چیمہ نے 16 رنز بنائے۔ پشاور ڈویژن کی طرف سے محمدعمیر نے 2/59 اور مستجاب نے 1/40 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف ، عرفان دلشاد ایمپائر جبکہ خالد وحید سکورر تھے ۔ میچ کے اختتام پر ویلفیئر سپورٹس لاہور ڈویژن اویس اکبر نے فیصل رشید کی شاندار باؤلنگ پر کیش ایوارڈ دیا۔ کوچ ندیم بٹ اور محمد جمیل ہمراہ تھے۔ مغلپورہ انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر ورکشاپس ڈویژن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 71 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے۔ آغاسلمان علی نے 101، شاہد خان 93، عدنان دانش 66 ، فرحان اصغر 32 ، اعجاز علی 30 اور آفتاب انور نے 26 رنز بنائے۔ ملتان ڈویژن کی طرف سے محمد عمران نے 4/66 اور محمد ناصر نے 3/36 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ملتان ڈویژن 45 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔ صہیب نے 51، دانیا ل احسان 26 اور احتشام الحق نے 21 رنز بنائے۔ ورکشاپس ڈویژن کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعجاز علی نے 6/46 اور نبیل ملک نے 4/71 وکٹ حاصل کیں۔ طارق رشید ، قیصر خان ایمپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...