بھارت پاکستان کو کھیلنے کی تجویز دے تو مسترد کر دینا چاہیے ؛ نجم سیٹھی

بھارت پاکستان کو کھیلنے کی تجویز دے تو مسترد کر دینا چاہیے ؛ نجم سیٹھی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سیریز کے حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ بہت ہو چکا ،اب بھارت جواب دے۔انہوں نے کہا کہ اس بار اگر بھارت پاکستانی ٹیم کوانڈیا میں کھیلنے کی تجویز دے تو ہمیں یہ تجویز مسترد کر دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تجویز مسترد کرنے کی بات میری ذاتی رائے ہے اس حوالے سے حتمی فیصلہ بورڈ آف گورنرز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے میرے ساتھ کرکٹ سیریز کا معاہدہ کیاتھا۔ اس بار بھی خط لکھا گیا ہے لیکن سرکاری طور پر بھارت سے کوئی جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ حالات ٹھیک ہو جائیں تو ساری ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔عمر اکمل سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ معاملہ جاننے کیلئے عمر اکمل کو خط لکھ دیا ہے۔ اگر ان کی انکوائری رپورٹ میں وہ کلیئر ہوئے تو ان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا عمر اکمل رازچڑیا کو بھیجا ہوا ہے ایک دو دن میں پتہ چل جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...