فرانسیسی فٹبال ٹیم کے رکن کریم بینزیما کا ٹیپ تنازعہ ، کیریئر خطرے میں پڑ گیا

فرانسیسی فٹبال ٹیم کے رکن کریم بینزیما کا ٹیپ تنازعہ ، کیریئر خطرے میں پڑ گیا

میڈرڈ (آن لائن)فرانسیسی فٹبال ٹیم کے رکن اور ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے سٹرائیکر کریم بینزیما کو ایک فرانسیسی کھلاڑی کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں باضابطہ طور پر تحقیقات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ریال میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے سٹرائیکر نے اپنے خلاف شکوک و شبہات کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے میتھیو ویلبینا کو ایک مشکل صورت حال سے نمٹنے کے لیے صرف ایک مشورہ دیا تھا۔لیکن تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ بات اتنی آسان نہیں ہے اور کریم بینزیما پر ’بلیک میل کرنے کی کوشش کی سازش میں ملوث ہونے‘ کا ممکنہ الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔بینزیما کے لیے زیادہ نقصان دہ بات یہ ہے کہ میڈیا میں فون پر ہونے والی بات چیت بھی افشا کی گئی ہے جو ان کے دیے گئے بیان پر سوالات اٹھاتی ہیں۔

اس معاملے نے فرانسیسی فٹ بال کو ایک بار پھر تنازعے کا شکار کر دیا ہے جیسے 2010 میں جنوبی افریقہ میں ٹیم تنازعے میں پھنس گھِر گئی تھی۔ ڈے شامس کے پاس بینزیما کو نہ چننے کے علاوہ اور کوئی چارا نہیں ہیاخبار لا فیگارو کے ترجمان برونو راجر پٹی 2010 میں جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ کے دوران فرانسیسی ٹیم نے تربیت کے دوران ہڑتال کی تھی جس کے بعد ان کو بری طرح شکست ہوئی اور وہ ملک واپس آئی۔اس تازہ تنامعے کے بعد ایک بار پھر لوگوں نے کھلاڑیوں پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ #/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی