پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز(آج) کھیلے جائیں گے

پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز(آج) کھیلے جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوہار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنلز(آج) ہفتہ کوٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ میچز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،پہلا سیمی فائنل میچ مہران کلب اور ہما کلب کی ٹیموں کے دن ایک بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل مقابلہ پونا کلب اور سی ڈی اے کلب کے درمیان سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا، فائنل میچ (کل) اتوار کو دن دو بجے کھیلا جائے گا، جس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ہونگے۔

جوکامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے،

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...