کامیاب طریقے سے گیمز پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن مبارکباد کی مستحق ہے

کامیاب طریقے سے گیمز پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن مبارکباد کی مستحق ہے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چھٹی انٹر سکول کالج گیمز 2015ء کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین روحیل اصغر نے کہا ہے کہ کامیاب طریقے سے گیمز کے انعقاد پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ لاہور بھر کے سکولوں اور کالجوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس طرح کی کھیلوں کا سلسلہ چلتے رہنا چاہئے۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ کے مطابق ہر کھیل سے بہترین کھلاڑی کو پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہوتی ہے اور پنجاب اولمپک کی کوشش ہے کہ کامیاب ہونے والے بچوں کو مستقبل میں بھی کھیلوں میں سپورٹ کیا جا سکے۔ انہوں نے پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی